امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مشرق وسطہ میں امن کی بحالی کے سلسلے میں صدر عبدالفتح السیسی سے فون پر بات چیت کی۔
مسٹر ٹرمپ کی ٹیم کے ایک افسر نے بتایا کہ فون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطہ میں امن کی
بحالی کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔
امریکی افسر نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر سیسی کے درمیان سلامتی کونسل میں اسرائیل سے متعلق ایک تجویز پر ہونے والی ووٹنگ کے سلسلے میں بات چیت ہوئی یانہیں اس کی اسے اطلاع نہیں ہے۔